شارجہ میں لگژری کاروں کا قبرستان

 شارجہ میں لگژری کاروں کا قبرستان

شارجہ کے ایک میدان میں قیمتی ترین سپر اور سپورٹس کاروں کا ڈھیر ریگستانی مٹی میں مٹی بن رہا ہے

دبئی(نیٹ نیوز)شارجہ کے ایک میدان میں قیمتی ترین سپر اور سپورٹس کاروں کا ڈھیر ریگستانی مٹی میں مٹی بن رہا ہے ،کاروں کے اس قبرستان کو دنیا کا سب سے قیمتی کباڑخانہ قرار دیا جاسکتا ہے ، اگرچہ بہت سی گاڑیاں بری حالت میں ہیں لیکن ان کے فاضل پرزے بھی اچھی قیمت پر فروخت ہوسکتے ہیں۔ شدید گرمی ، خشکی اور ریگستانی ریت کے حملے نے ان کاروں کا حسن گہنا دیا ہے ۔ان سپر کاروں کے مالکان قرض ادا کرنے سے قاصر رہے اور دیوالیہ ہونے پر ملک سے جاچکے ہیں،یہ افراد زیادہ جرمانے اور قرض میں جکڑے تھے اور گرفتاری کے خوف سے بھاگ نکلے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں