لندن کے باغ سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا
لندن کے باغ سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا
لندن(نیٹ نیوز)لندن کے باغ سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا ۔ عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ ہلاک ہونیوالے شخص نے جہاز کے پہیے سے چھلانگ لگائی تھی۔عینی شاہد کے بیان کی روشنی میں برطانوی پولیس نے تصدیق کیلئے کینیا کے جیٹ طیارے کی ہیتھرو ایئرپورٹ پر تلاشی لی تو طیارے کے لینڈنگ گیئر سے ایک بستہ، پانی اور کھانے کی کچھ اشیا ملیں،مسافر باغ میں جس جگہ گرا وہاں گڑھا پڑ گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ کینیا کا طیارہ نیروبی سے 9 گھنٹے کی پرواز کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچا تھا۔