چوری کیا گیا فرعون کا نصف مجسمہ فروخت
مصر کے فرعونوں کی 18 ویں نسل کے ایک بادشاہ کا چوری شدہ نصف مجسمہ لندن میں مصری حکام کے خدشات کے باوجود ریکارڈ قیمت میں فروخت کردیا گیا۔
قاہرہ (نیٹ نیوز )لندن کے ایک آکشن ہاؤس نے 1300 قبل مسیح کے فرعونوں کے خاندان کے بادشاہ توت عنخ آمون کے ٹوٹے ہوئے مجسمے کا اوپر والا حصہ 59 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد مالیت یعنی پاکستانی لگ بھگ 95 کروڑ روپے میں فروخت کیا۔ مجسمے کی فروخت کو مصری حکام نے غیر قانونی اور متنازع قرار دیا،ان کا موقف ہے کہ یہ ٹوٹا ہوا مجسمہ مصر کے عجائب گھر سے چوری کر لیا گیا تھا۔