بیماری کے بیکٹیریا کی آوازسننا ممکن
ایک انقلابی ٹیکنالوجی وضع کی گئی ہے جس کے تحت ماہرین اب بیماری پھیلانے والے بیکٹیریا کے باہمی رابطوں کو سن سکتے ہیں،
ڈنمارک(نیٹ نیوز) اس کی بدولت اینٹی بائیوٹک دواؤں کی مزاحمت کا بھی پتا لگایا جاسکتا ہے جو اس وقت ماہرین کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ڈنمارک سے وابستہ ڈاکٹر فاطمہ زہرا الاتراکشی کا تیارکردہ یہ نظام صرف 30 سیکنڈ میں کسی بھی انفیکشن کا پتا لگاسکتا ہے ۔ ماہرین بیکٹیریا کے روابط کو سن کر یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ بیکٹیریا اپنی تعداد بڑھا رہے ہیں اور کب وہ حملہ آور ہوں گے تاکہ انہیں روکا جاسکے ۔