آب و ہوا میں تبدیلی،جنگلات میں کمی جانوروں کیلئے ہلاکت خیز
آب و ہوا میں تبدیلی کے ساتھ جنگلات کی ہولناک تباہی کو اگر شامل کیا جائے تو یہ جنگلی حیات کیلئے مزید تباہ کن ثابت ہوگی ۔
لندن(نیٹ نیوز) اس کی تفصیلات ہفت روزہ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہیں۔ رپورٹ کی مصنفہ کہتی ہیں کہ اگر گرمی کا سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو 2070 تک عالمی اوسط درجہ حرارت میں دواعشاریہ سات درجے سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوگا اور یوں جنگلی حیات کی مشکل میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ منطقہ حارہ یا ٹراپیکل علاقوں کے جانور گرمی اور سردی کے معاملے میں بڑے حساس ہوتے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ 550 جانداروں کی مختلف انواع میں سے نصف یا تو ختم ہوچکی ہے یا فنا کے قریب ہے ۔ ان میں چیتے ، تیندوے ، بندراور اودبلاؤ جیسے جاندار بھی شامل ہیں۔