دل کی مرمت کرنے والا نیا خلیہ دل کے پاس ہی دریافت

دل کی مرمت کرنے والا نیا خلیہ دل کے پاس ہی دریافت

ماہرین نے دل کے قریب ہی ایک نیا خلیہ دریافت کیا ہے جو دل کی مرمت کرکے انسانوں کو زندہ رکھ سکتا ہے ۔

کیل گری(نیٹ نیوز)یونیورسٹی آف کیل گری کے ماہرین کے مطابق اس دریافت سے نہ صرف معالجین بلکہ سرجن حضرات کے لیے بھی علاج و سرجری کے نئے طریقے ممکن ہوسکیں گے ۔ہمارا دل مائع بھری ایک تھیلی میں بند ہوتا ہے جسے پیری کارڈیئل فلوئیڈ کہا جاتا ہے ۔ ایک عرصے سے ماہرین اس مائع کو بہت اچھی طرح سمجھنے سے قاصر رہے تھے لیکن اب سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس مائع میں قدرتی دفاعی (امنیاتی) خلیات پائے جاتے ہیں۔ یہ خلیات دل کو پہنچنے والے کسی نقصان کا ازالہ کرتے رہتے ہیں، ان میں خاص قسم کے خلیات بھی ہوتے ہیں جو جی اے ٹی اے سکس پروٹین بناتے ہیں۔ پروفیسر پال فیڈک اور ان کے ساتھیوں نے GATA6+ کا تفصیلی مطالعہ کرکے اس کا تحقیقی مقالہ ‘امیونِٹی’ نامی جریدے میں شائع کرایا ہے ۔ اس میں چوہوں اور انسانوں پر کئے گئے بعض تجربات کا حوالہ بھی شامل ہے ۔اگرچہ چوہوں کے شکستہ دلوں میں جی اے ٹی اے سکس پلس خلیات کو ڈھونڈنا بہت آسان تھا لیکن حیرت اس وقت ہوئی جب انہوں نے دل کی جھلی کی اطراف بھی انہیں دیکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں