اپنی جان بچانے کیلئے دانتوں سے شورمچانے والا بھوت کیکڑا
ماہرین حیوانیات نے دریافت کیا ہے کہ ایک طرح کا کیکڑا اپنے پیٹ میں موجود دانتوں کو استعمال کرتے ہوئے شور مچاتا ہے تاکہ حملہ آوروں کو بھگا کر اپنی جان بچاسکے
کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)ماہرین حیوانیات نے دریافت کیا ہے کہ ایک طرح کا کیکڑا اپنے پیٹ میں موجود دانتوں کو استعمال کرتے ہوئے شور مچاتا ہے تاکہ حملہ آوروں کو بھگا کر اپنی جان بچاسکے ۔زرد رنگ کا یہ عام سا سمندری کیکڑا خطِ استوا کے قریبی ساحلوں پر بکثرت پایا جاتا ہے جسے بھوت کیکڑا کہا جاتا ہے ۔ جب کوئی حملہ آور یا شکاری اس کے قریب پہنچتا ہے تو یہ اپنے دانتوں کو آپس میں ٹکرا کر شور کرتا ہے تاکہ وہ بھاگ جائے ۔ جب کوئی حملہ آور زیادہ قریب آجاتا ہے تو بھوت کیکڑا اپنے پنجے اوپر اٹھا کر کھول دیتا ہے تاکہ دشمن سے مقابلہ کرسکے ۔