امریکہ،فٹبال لیگ کے میچ سے قبل گراؤنڈ میں آگ لگ گئی

امریکہ،فٹبال لیگ کے میچ سے  قبل گراؤنڈ میں آگ لگ گئی

امریکہ میں نیشنل فٹبال لیگ کے ایک میچ سے قبل گراؤنڈ کے ساتھ موجود مشین میں آگ لگ گئی

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکہ میں نیشنل فٹبال لیگ کے ایک میچ سے قبل گراؤنڈ کے ساتھ موجود مشین میں آگ لگ گئی۔امریکہ میں نیشنل فٹبال لیگ کا سنسنی خیز میچ جاری تھا کہ اچانک گراؤنڈ کی باؤنڈری پر رکھی مشین میں آگ بھڑک اُٹھی اور ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے ۔ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں کھیل کو کچھ منٹ کیلئے روک دیا گیا تاہم ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آگ بجھا دی گئی جس کے بعد روکا ہوا میچ دوبارہ شروع کیا گیا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں