سالامندر خشکی اورپانی میں زندہ رہنے والاسب سے لمباجانور
سائنسدانوں نے لندن کے نیچر ل ہسٹری میوزیم میں رکھی ہوئی سالامندر(چھپکلی نماجانور)کو خشکی اور پانی میں رہنے والے جانوروں میں سب سے بڑا قراردے دیا۔
لندن(نیٹ نیوز) زوآ لوجیکل سوسائٹی لندنا ور نیچرل ہسٹری میوزیم کے ماہرین نے 20سال قبل لندن کے چڑیا گھر میں مرنے والے سالامندر کا ڈی این اے کیا ،جس کے بعد ان کاکہناہے کہ یہ جانور 6فٹ 5انچ تک لمباہوسکتاہے جوخشکی اور پانی میں زندہ رہنے والے جانوروں میں سب سے لمباہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ 74سال پہلے کئے سالامندر کے تجرئیے میں کئی غلطیاں پائی گئیں ۔