21کروڑسال قبل پائے جانیوالے مگرمچھوں کی باقیات برآمد
ماہرین کو جنوبی افریقہ سے 21کروڑ سال قبل زمین پر پائے جانے والے مگرمچھوں کی باقیات ملی ہیں ،
جوہانسبرگ (نیٹ نیوز)جن کے بارے میں ان کا کہناہے کہ یہ مگر 32فٹ تک لمبے ہونگے جس کا اندازہ ملنے والے دانتوں،جبڑوں اور ان کے دیگر جسمانی اعضا سے لگایاگیاہے ۔ماہرین نے تحقیق کے بعد بتایاکہ اس قد کے مگرمچھ 21کروڑ سال قبل کرہ ارض پرعام پائے جاتے ہوں گے اور ملنے والی باقیات سے ملنے والے شواہد سے پتاچلتاہے کہ ڈائنوسار ان مگرمچھوں کا شکار کرتے ہوں گے اور اپنی خوراک کا انتظام کرتے ہوں گے ۔