نومولود کو سانس لینے میں مدد دینے والی لائف جیکٹ تیار کرلی گئی

نومولود کو سانس لینے میں مدد دینے  والی لائف جیکٹ تیار کرلی گئی

وقت سے پہلے دنیا میں آنکھ کھولنے والے بچوں کے پھیپھڑے یا تو کمزور ہوتے ہیں یا مکمل طور پر نموپذیر نہیں ہوتے

ٹورنٹو(نیٹ نیوز) اسی بنا پر انہیں آکسیجن ماسک پہنایا جاتا ہے اور انکیوبیٹر میں رکھا جاتا ہے لیکن اب ایک لائف جیکٹ بنائی گئی ہے جو بچوں کوسانس لینے میں مددکرے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹورنٹو کے سینٹ مائیکل ہسپتال کے پروفیسر ڈوگ کیمبل نے نومولود کیلئے جان بچانے والی لائف جیکٹ بنائی ہے جسے نیو ویسٹ کا نام دیا گیا ہے ۔یہ جیکٹ بچے کے پیٹ پر فٹ آتی ہے اور مکمل طور پر ایئر ٹائٹ ہے ،اس کا کامیاب تجربہ کیا جاچکاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں