ہوا سے بجلی بنانیوالی سب سے بڑی ٹربائن ڈنمارک میں نصب
ہوا بھی توانائی حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے
کوپن ہیگن(نیٹ نیوز)ہوا بھی توانائی حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے جبکہ دنیا کے بہت سے ممالک میں ونڈ ٹربائنز کے ذریعے بجلی حاصل کی جا رہی ہے ۔ ڈنمارک میں دنیا کی سب بڑی ونڈ ٹربائن موجود ہے ، ویسٹاس وی 164 نامی یہ ٹربائن 10 میگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ڈنمارک 2030 تک ملکی ضروریات کی 50 فیصد بجلی ہوا سے پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے ، جہاں مختلف شہروں میں خشکی، ساحلی پٹیوں اور سمندر میں ونڈ ٹربائنز سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے اورمزید کئی چھوٹے بڑے پلانٹس نصب کئے جارہے ہیں ۔