جناتی روبوٹ نے کمپنی کو’’ کنگلا‘‘کردیا
جاپانی کمپنی نے اپناجناتی روبوٹ فروخت کیلئے پیش کردیا
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپانی کمپنی نے اپناجناتی روبوٹ فروخت کیلئے پیش کردیا ،دراصل یہ کمپنی اب دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور اسی بنا پر اپنا 15 ٹن وزنی میگا روبوٹ فروخت کیلئے پیش کیا ہے ۔ یہ روبوٹ 2015 میں ٹوکیو کی کمپنی نے 13 فٹ بلند لڑاکا روبوٹ کیوراٹاس سے دوبدو روبوٹ لڑائی کیلئے تیار کیا گیا تھا اور اس کا نام ’’ایگل پرائم ‘‘رکھا گیا ۔ایگل پرائم پانچ میٹر بلند ہے اور اس میں 430 ہارس پاور کی قوت ہے ،اس کا پورا سافٹ ویئر اوپن سورس جاوا کوڈ میں لکھا گیا ہے اس کی تیاری میں قرض لیا گیا تھا جسے کمپنی اب تک ادا نہیں کرسکی۔