چیل کی نسل کا بہت بڑا اورعجیب و غریب پرندہ’’ہارپی ایگل ‘‘

چیل کی نسل کا بہت بڑا اورعجیب و غریب پرندہ’’ہارپی ایگل ‘‘

چہرہ الو جیسا اور جسامت بڑے گدھ کی طرح ، یہ عجیب و غریب پرندہ چیل کی نسل سے تعلق رکھتا ہے جسے ‘‘ہارپی ایگل’’ کہا جاتا ہے ۔یہ پرندہ شاندار اور بہت بڑا ہے جسے دیکھ کر ہرکوئی ششدر رہ جاتا ہے

ریوڈی جنیرو(نیٹ نیوز )چہرہ الو جیسا اور جسامت بڑے گدھ کی طرح ، یہ عجیب و غریب پرندہ چیل کی نسل سے تعلق رکھتا ہے جسے ‘‘ہارپی ایگل’’ کہا جاتا ہے ۔یہ پرندہ شاندار اور بہت بڑا ہے جسے دیکھ کر ہرکوئی ششدر رہ جاتا ہے ۔ اس کی آنکھوں میں خاص چمک اور ہیبت ہے جو شاید یہ کہتی ہے کہ میرے پاس نہ آنا ورنہ بہت برا ہوگا۔ اس کے تیز نوکیلے پنجے دیکھ کر جھرجھر ی طاری ہوجاتی ہے اور بعض حوالوں کے مطابق یہ چیل کی نسل کا سب سے بڑا پرندہ ہے جس کا وزن 5 سے 9 کلوگرام تک ہوسکتا ہے جبکہ مادہ کا وزن 12 کلوگرام تک ہوسکتا ہے ۔ہارپی ایگل بہت طاقتور ہوتے ہیں اور ان کے بازوؤں کا گھیر 7 فٹ تک پہنچ جاتا ہے ، ان کے قدرتی گھر تیزی سے تباہ ہورہے ہیں اور اسی بنا پر ہارپی ایگل کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔پوری دنیا میں ان کی آبادی 50 ہزار ہی باقی رہ گئی ہے جو ایک تشویشناک امر ہے ۔ برازیل میں اسے شاہی شکرا (دی رائل ہاک) کہا جاتا ہے ۔ ہارپی ایگل چھوٹے پرندوں، کانٹے دار چوہوں، سلاتھ، چھوٹے پرندوں، سانپوں اور گرگٹ وغیرہ کو شوق سے کھاتے ہیں۔اس کے ناخنوں کی لمبائی چار انچ تک ہوتی ہے اوریہ اپنے پنجوں سے بڑے جانور کو آسانی سے دبوچ لیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں