180میٹراونچی ،518میٹرطویل بجلی سے چلنے والی سیڑھیاں
چین میں اپنی نوعیت کا انوکھا اور منفرد شاہکار عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔چین کے ماہر انجینئرز کی تیار کردہ پہاڑ پر بنی سکلیٹر(بجلی سے چلنے والی سیڑھیاں) عوام کیلئے کھول دی گئی ہیں
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں اپنی نوعیت کا انوکھا اور منفرد شاہکار عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔چین کے ماہر انجینئرز کی تیار کردہ پہاڑ پر بنی سکلیٹر(بجلی سے چلنے والی سیڑھیاں) عوام کیلئے کھول دی گئی ہیں۔180 میٹر اونچائی پر جاتی اس 518 میٹر طویل سکلیٹر کاپورا سفر 12منٹ میں مکمل ہوتا ہے ۔سکلیٹر پر سفر کرنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رُخ کر رہی ہے ۔ اس منفرد شاہکار سے لطف اندوز ہوتے سیاح اس کی تصاویر اور ویڈیو زبناکر سوشل میڈیاپر شیئر کررہے ہیں ،جنہیں دیکھ کر کئی صارفین نے خود اس جگہ سیر کی خواہش کا اظہارکیاہے ۔