طاقتور شخص نے طالبعلموں سے بھری 9 ٹن وزنی بس کھینچ لی

طاقتور شخص نے طالبعلموں سے بھری 9 ٹن وزنی بس کھینچ لی

دبئی میں طاقتور شخص نے 9 ٹن کی سکول بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا

دبئی (نیٹ نیوز)دبئی میں طاقتور شخص نے 9 ٹن کی سکول بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں ایک سکول کے باہر ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکا سے تعلق رکھنے والے لیری ویلز ولیمز نامی شخص نے طالب علموں سے بھری ہوئی 9 ٹن کی سکول بس کھینچ کر شائقین کو حیران کردیا۔اس ایونٹ میں سکول سٹاف، طالبعلم اور میڈیا کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔واضح رہے کہ دبئی میں 25اکتوبر سے سٹرانگ مین مقابلوں کا انعقاد ہوگا ،جس میں دنیا بھر سے طاقتور افراد شرکت کرکے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں