100سال کے فرق سے بنائی گئی ہوبہو ایک جیسی تصاویر

100سال کے فرق سے بنائی گئی ہوبہو ایک جیسی تصاویر

روم اور فرانس کی سرحد پر پہاڑی سلسلے مونٹ بلانک پر درجہ حرارت بڑھنے کے باعث برف کی تہہ باریک ہوگئی ہے

روم (نیٹ نیوز) اور آنیوالے 100سالوں میں یہ علاقہ برف سے بالکل پاک ہوجائے گا۔اس بات کا پتہ چلانے کیلئے یورپی سائنسدان ڈاکٹرکیرن بکسٹر اور ان کے ساتھی ڈاکٹرالائس واٹرسن نے ایک حیرت انگیز طریقہ اپنایا۔1919میں ایک سوئس ہوابازوالٹرمیٹل ہولزر نے ہوائی جہاز میں بیٹھ کر مونٹ بلانک کی تصاویر بنائی تھی ،یورپی سائنسدانوں نے ان تصاویر کی مدد سے نقشے اور ترتیب بناکر کام کیا اور ایک فوٹوگرافرکی مدد سے ہوبہوپہلے جیسی تصاویر بنوائیں جن میں صاف نظر آرہاہے کہ 100سال قبل اس پہاڑی سلسلے پر برف کی دبیز تہہ موجودتھی جو 100سال میں انتہائی کم ہوگئی ہے اور یہی صورتحال رہی تو آئندہ 100سالوں یعنی 2119میں ان پہاڑوں پر برف ناپید ہوجائے گی ،سائنسدانوں نے 2119کی تصوراتی تھری ڈی تصاویر کمپیوٹرکی مددسے تیارکیں۔ڈاکٹرکیرن بکسٹرکا کہناہے کہ بڑھتا ہوادرجہ حرارت ماحولیاتی نظام کو بری طرح تباہ کررہاہے ،جس کا فوری تدارک ضروری ہے ۔1919اور2019میں بنی تصاویر کو سوشل میڈیاصارفین نے بے حد پسندکیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں