بھارتی گاؤں میں ایک دوسرے کو پکارنے کیلئے موسیقی کا استعمال
بھارت میں ایک ایسا سریلا گاؤں ہے جہاں کے لوگ ایک دوسرے کو مخاطب کرنے کیلئے موسیقی کا استعمال کرتے ہیں
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں ایک ایسا سریلا گاؤں ہے جہاں کے لوگ ایک دوسرے کو مخاطب کرنے کیلئے موسیقی کا استعمال کرتے ہیں۔بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ کے ایک دور دراز گاؤں کونگ تھونگ میں کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے دو نام رکھے جاتے ہیں ایک نام تو وہ ہوتا ہے جو سرکاری کاغذات اور گاؤں سے باہر پہچان کیلئے استعمال ہوتا ہے جب کہ دوسرا نام دُھن کی صورت میں ہوتا ہے ۔یہ دُھن بچے کی والدہ اسی وقت خود ہی ترتیب دیتی ہے اور وہی اس کا نام ہوتا ہے جو کہ روزمرہ میں اسے مخاطب کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے ۔