مسافروں کو ہوٹل نما کمرہ فراہم کرنے والی ائیر لائن

مسافروں کو ہوٹل نما کمرہ  فراہم کرنے والی ائیر لائن

سنگاپور ائیر لائنز جس کا شمار دنیا کی بہترین ائیر لائنز میں کیا جاتا ہے ،

لاہور(نیٹ نیوز)یہ ائیرلائن صارفین کے سفر کو آرام دہ بنانے کیلئے ‘50 سکوائر فٹ کیبن’ کی پیشکش کرتی ہے ۔دنیا کی اس بہترین ائیر لائن کے ‘50 سکوائر فٹ کیبن’ میں سفر سے لطف اندوز ہونے کیلئے صارفین کو ایک طرفہ ٹکٹ کیلئے ساڑھے 6 ہزار ڈالرز تک کی قیمت ادا کرنی ہوگی ۔ سیاحتی ماہر جین ارناس نے حال ہی میں کیبن میں سفر کیا اور انہوں نے اس پرتعیش سفر کی ایک ویڈیو جاری کی جسے دیکھ کر سب دنگ رہ گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیبن میں اپنے کپڑے رکھنے کیلئے ‘وارڈروب سپیس’ اتنی ہے کہ اس کے اندر کوئی بھی انسان آسانی سے آجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں