تھری ڈی پرنٹ سے تعمیر کی گئی بڑی عمارت کی نقاب کشائی
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے 2 منزلہ عمارت تیار کی گئی ہے
دبئی (نیٹ نیوز)جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔دبئی میونسپلٹی نے گزشتہ روز دبئی کے علاقے وارسان میں دنیا کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹ شدہ عمارت کی نقاب کشائی کی۔سینئر بلدیاتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دو منزلہ عمارت کا رقبہ 640 مربع میٹر اور اس کی بلندی 9.5 میٹر رکھی گئی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس دیدہ زیب عمارت کو ایک سال کے عرصے میں تیار کیا گیا ہے اور اس پر10لاکھ درہم سے زیادہ رقم خرچ ہوئی ۔