پیراسیٹامول کی گولی گرم استری سے کالک اتارنے کیلئے کارگر

پیراسیٹامول کی گولی گرم استری سے کالک اتارنے کیلئے کارگر

استری پر جلے ہوئے کپڑے چپکنے سے داغ آجائے تو اس سے جان چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)استری پر جلے ہوئے کپڑے چپکنے سے داغ آجائے تو اس سے جان چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے تاہم ایک روپے کی پیراسیٹامول کا استعمال منٹوں میں استری سے کالک اتار کر اسے صاف و شفاف بناسکتا ہے ۔ٹوٹکے کے مطابق استری کو پلگ میں لگا کر گرم ہونے دیں، اس کے بعد پیرا سیٹامول کی ایک گولی لیکر اسے کالک والی جگہ پر رگڑیں، آپ دیکھیں گے کہ کچھ دیر بعد کالک صاف ہونے لگے گی ،اس کے بعد استری کو ٹھنڈا ہونے دیں اور کپڑے سے ساری کالک اتار لیں،اس طرح سستی پیراسیٹامول گولی سے استری بالکل نئی ہوجاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں