آدھے انسان، آدھے روبوٹ سپاہی بنانے کی تیاری

 آدھے انسان، آدھے روبوٹ سپاہی بنانے کی تیاری

امریکی محکمہ دفاع کی ایک خفیہ رپورٹ حال ہی میں منظرِ عام پر آئی ہے جس سے پتا چلتا ہے

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی محکمہ دفاع کی ایک خفیہ رپورٹ حال ہی میں منظرِ عام پر آئی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ امریکی فوج ‘سائبورگ سپاہی’ بنانے کے منصوبے پر کام کررہی ہے اور اگر یہ منصوبہ اپنی طے شدہ تاریخوں کے حساب سے آگے بڑھتا رہا تو پھر امریکی افواج میں 2050 تک سائبورگ سپاہی شامل ہو کر جنگ لڑنے کیلئے تیار ہوں گے ۔ واضح رہے کہ ‘سائبورگ’ کو ایک ایسا انسان سمجھا جاسکتا ہے جو ‘‘آدھا انسان اور آدھی مشین’’ ہو۔ عسکری جریدے ‘‘آرمی ٹائمز’’ کے مطابق امریکی فوج کے تحت سائبورگ سپاہی بنانے کا منصوبہ خاصا مفصل ہے کیونکہ اس میں بطورِ خاص اُن تکنیکی پہلوؤں اور ٹیکنالوجیز کی وضاحت کی گئی ہے ، جن کی بدولت مشینوں کو انسانی وجود کا حصہ اس انداز سے بنایا جاسکے گا کہ انسانی صلاحیتوں میں اضافہ ہو جبکہ وہ جسمانی طور پر کسی روبوٹ کی طرح مضبوط بھی ہو۔اس منصوبے میں انسانوں کو ‘‘اپ گریڈ’’ کرنے کیلئے امریکی فوج میں آئندہ 30 سال کے دوران جن چار نکات پر خصوصی توجہ دی جائے گی ان میں مشینی ذرائع استعمال کرتے ہوئے سپاہیوں کو غیرمعمولی طور پر مضبوط بنانے کے علاوہ ان کی بصارت اور سماعت تیز کرنا بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں