آرماڈیلو نامی جانور ایک دن میں 16گھنٹے سونے کا عادی

 آرماڈیلو نامی جانور ایک دن میں 16گھنٹے سونے کا عادی

آرماڈیلو نامی جانورکی 21اقسام ہے ،کسی چوہے جیسا نظر آنے والایہ جانور خطرے کومحسوس کرکے اپنے آپ کو گیندکی طرح گول انداز میں کیموفلاج کرلیتاہے ۔آرما ڈیلو ہسپانوی زبان کا لفظ ہے

لاہور(نیٹ نیوز)آرماڈیلو نامی جانورکی 21اقسام ہے ،کسی چوہے جیسا نظر آنے والایہ جانور خطرے کومحسوس کرکے اپنے آپ کو گیندکی طرح گول انداز میں کیموفلاج کرلیتاہے ۔آرما ڈیلو ہسپانوی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی سخت کھال یا بکتربند کے ہیں اور ان میں سے سب چھوٹا گلابی رنگ کا آرماڈیلو ہے جو صرف نو سے 12 سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے ۔یہ اکثر نیند میں رہتے ہیں اور ہر دن 16 گھنٹے سو کر گزارتے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ یہ جانور فیشن کو ساتھ لے کر چلتے ہیں کیونکہ ان میں سرخ، زرد، سرمئی، سیاہ اور گلابی رنگ کی اقسام ہوتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں