دنیا کے ذہین ترین 10سالہ بچے نے تعلیم ادھوری چھوڑدی

 دنیا کے ذہین ترین 10سالہ بچے نے تعلیم ادھوری چھوڑدی

بیلجیئم کا رہائشی 10 سالہ بچہ لوراں سیمو دنیا کا کم عمر ترین یونیورسٹی گریجویٹ بننے والا تھا تاہم ڈچ یونیورسٹی کیساتھ گریجویشن کے امتحانات کی تاریخ پر تنازع کے بعد لوراں نے تعلیم کا سلسلہ ترک کردیا

برسلز(نیٹ نیوز)بیلجیئم کا رہائشی 10 سالہ بچہ لوراں سیمو دنیا کا کم عمر ترین یونیورسٹی گریجویٹ بننے والا تھا تاہم ڈچ یونیورسٹی کیساتھ گریجویشن کے امتحانات کی تاریخ پر تنازع کے بعد لوراں نے تعلیم کا سلسلہ ترک کردیا۔ لوراں کی 10ویں سالگرہ 26 دسمبر کو ہے اور اسے اس سے پہلے گریجویشن مکمل کر لینا تھی اوروہ دنیا کا کم عمر ترین گریجویٹ بن جاتا تاہم ڈچ یونیورسٹی نے اس کے امتحانات آئندہ جون تک لینے کا فیصلہ کیا جس پر لوراں نے اپنی تعلیم کا سلسلہ ہی ختم کردیا ،دوسری طرف دنیا کی 2بڑی یونیورسٹیز نے لوراں کو داخلے کی آفر کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں