باڈی سپرے کی خوشبو نے طلبا سے بھری بس خالی کرادی

باڈی سپرے کی خوشبو نے طلبا سے بھری بس خالی کرادی

امریکا میں باڈی سپرے کی خوشبو کی وجہ سے طلبا سے بھری سکول بس خالی کروانی پڑ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے مناٹی کاؤنٹی میں بفیلو کریک مڈل سکول کی بس میں 30 طالب علم سوار تھے اور سکول جا رہے تھے

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں باڈی سپرے کی خوشبو کی وجہ سے طلبا سے بھری سکول بس خالی کروانی پڑ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے مناٹی کاؤنٹی میں بفیلو کریک مڈل سکول کی بس میں 30 طالب علم سوار تھے اور سکول جا رہے تھے ۔کچھ فاصلے پر جا کر ہی ڈرائیور کو بس روکنی پڑ گئی کیونکہ بس میں باڈی سپرے کی خوشبو پھیل گئی اوروہ اتنی تیز تھی کہ بچے بے ہوش ہونا شروع ہو گئے ۔ڈائیور نے فوری طور پر ایمبولینسز طلب کیں،15 طالب علم اس خوشبو سے متاثر ہوئے اور ان کا ہسپتال میں علاج کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں