دولہا نے منہ دکھائی میں دلہن کو پیازاورلہسن کا ہارپہنادیا
بھارت میں بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے پیاز کو اب سونے کے طور پر دیکھا جانا لگے یہی وجہ ہے
نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارت میں بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے پیاز کو اب سونے کے طور پر دیکھا جانا لگے یہی وجہ ہے کہ بھارتی ریاست یوپی میں ہونے والی شادی میں دلہا نے منہ دکھائی میں دلہن کو پھولوں کے بجائے پیاز اور لہسن کا ہار پہنایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شادی میں دولہا نے دلہن کو پیاز اور لہسن کا ہار پہنا کر محبت کا اظہار کیا اور زندگی بھر ساتھ رہنے کا وعدہ کیا۔ مہمانوں نے بھی نوبیاہتا جوڑے کو سبزیوں کے ہار پہنائے ۔ ایک مہمان کا کہنا تھا کہ پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں تو ہم نے سوچا سونے کی جگہ پیاز ہی تحفے میں دیں۔