ساحل سمندر سے کروڑوں سال پراناڈولفن کا ڈھانچہ برآمد

 ساحل سمندر سے کروڑوں سال پراناڈولفن کا ڈھانچہ برآمد

انگلینڈ کے علاقے سمرسیٹ میں ساحل سمندر سے 6کروڑ 50لاکھ سال پراناڈولفن کا ڈھانچہ دریافت ہواہے

لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ کے علاقے سمرسیٹ میں ساحل سمندر سے 6کروڑ 50لاکھ سال پراناڈولفن کا ڈھانچہ دریافت ہواہے تاہم ماہرین کا کہناہے کہ اس کا تعلق پہاڑوں پر رینگنے والے مچھلی کی شکل والے جانوروں سے ہے جنہیں ماہی موسمار کہاجاتاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کتے ٹہلانے والاشخص 54سالہ جان گوپسل 2کتوں کو لئے سمرسیٹ کے ساحل پر جارہاتھا کہ کتوں نے اچانک ایک جگہ کو سونگھنا شروع کردیا اور پھر اس جگہ کو اپنے پنجوں سے کھودنے لگے ۔ماہر آثار قدیمہ کاکہناہے کہ مزید ریسرچ کے بعد تفصیلات جاری کی جائیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں