فلم سپر مین میں استعمال کی گئی کیپ 2 لاکھ ڈالر میں نیلام
امریکاکے شہر لاس اینجلس میں ہونیوالی نیلامی میں فلم ’’سپرمین ‘‘میں استعمال کی گئی کیپ 2لاکھ ڈالر(3کروڑ10لاکھ روپے پاکستانی)میں فروخت ہو گئی۔
لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکاکے شہر لاس اینجلس میں ہونیوالی نیلامی میں فلم ’’سپرمین ‘‘میں استعمال کی گئی کیپ 2لاکھ ڈالر(3کروڑ10لاکھ روپے پاکستانی)میں فروخت ہو گئی۔جولین نیلام گھر میں 400فلموں سے وابستہ اشیارکھی گئی تھیں جن میں سے پہلی ’’سپر مین‘‘ فلم کی کیپ جسے اداکار کرسٹوفر ریو نے پہنا تھا، 2لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔ سٹار ٹریک کے کیپٹن جین لک پیکارڈ کا کاسٹیوم28ہزار800ڈالر (4لاکھ 46ہزارروپے )اور گھوسٹ بسٹر 2 کے ڈن اکروڈ کا جمپ سوٹ 32 ہزار ڈالر(4لاکھ 96ہزارروپے ) میں فروخت ہوا۔