ہوامیں اڑتے ہوئے کینوس پررنگ بکھیرنے کا شاندار مظاہرہ

ہوامیں اڑتے ہوئے کینوس پررنگ بکھیرنے کا شاندار مظاہرہ

لوگوں نے ماہر فنکاروں کو کینوس پر رنگ بکھیرتے دیکھا ہوگا لیکن ہوا میں اڑتے ہوئے مصوری کرتے کسی کو دیکھناایک خواب ہی لگتاہے ۔

نیویارک (نیٹ نیوز)لوگوں نے ماہر فنکاروں کو کینوس پر رنگ بکھیرتے دیکھا ہوگا لیکن ہوا میں اڑتے ہوئے مصوری کرتے کسی کو دیکھناایک خواب ہی لگتاہے ۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس سے تعلق رکھنے والی مشیل نیرومنڈریڈ نامی خطروں کی کھلاڑی خاتون نے ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پرجہاز سے چھلانگ لگائی اور اپنے ہاتھ پر بندھے سفید کینوس پر رنگ بکھیرنے کاشاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پیراشوٹ کی مدد سے زمین پر لینڈ کر گئی کہ جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔اس حیرت انگیز کارنامے کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں