ہاٹ ڈاگزاورسیخ کباب بھوننے والاماہرروبوٹ تیارہوگیا
امریکی انجینئرز نے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کرلیا ہے جو کسی ماہر کبابیے کی طرح بار بی کیو والے چولہے پر ہاٹ ڈاگ اور سیخ کباب جیسی چیزیں نہ صرف بھون سکتا ہے
بوسٹن(نیٹ نیوز)امریکی انجینئرز نے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کرلیا ہے جو کسی ماہر کبابیے کی طرح بار بی کیو والے چولہے پر ہاٹ ڈاگ اور سیخ کباب جیسی چیزیں نہ صرف بھون سکتا ہے بلکہ انہیں بڑی خوبی سے کھانے والوں کے سامنے پیش بھی کرسکتا ہے ۔ بوسٹن یونیورسٹی کے انجینئرز نے سب سے پہلے اس روبوٹ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مجازی حقیقت کے ماحول میں تربیت دی۔ یوں اس نے سیکھا کہ بار بی کیو گرِل پر ہاٹ ڈاگز کس طرح بھونے جاسکتے ہیں اور یہ کہ بار بی کیو آئٹمز تیار ہوجانے کے بعد انہیں کس طرح پیش کیا جاسکتا ہے ۔