آلات کو خودکار اور سمارٹ بناے والا’’فنگر بوٹ‘‘ تیار

آلات کو خودکار اور سمارٹ بناے والا’’فنگر بوٹ‘‘ تیار

تصویر میں دکھائی دینے والا ننھا منا چکور روبوٹ فون کی ایپ سے کنٹرول ہوکر کسی بھی بٹن کو کھول یا بند کرسکتا ہے ۔

سان فرانسسکو(نیٹ نیوز) اس کے ذریعے ان گنت آلات کو خودکار اور سمارٹ بنایا جاسکتا ہے ۔ اسے ‘فنگربوٹ’ کا نام دیا گیا ہے ۔ تھری ڈی پرنٹر سے تیارکردہ فنگربوٹ اپنی متحرک انگلی سے ہر سوئچ کھول اور بند کرسکتا ہے ۔ اسے آپ ایپ سے بھی کنٹرول کرسکتے ہیں یا پھر ٹائمر کے ذریعے سوئچ آن یا آف کرسکتے ہیں ۔اگرچہ ایسے ہارڈویئر یا سافٹ ویئر موجود ہیں جو پورے گھر کو مکمل طور پر خود کار بناسکتے ہیں۔ لیکن اول ان کی قیمت بہت زیادہ ہے دوم نئے آلات کو ان میں شامل کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اسی بنا پر فنگر بوٹ بنایا گیا ہے جو کسی بھی آلے کے سوئچ سے منسلک ہوکر اپنا کام کرتا ہے ۔ دوسری جانب یہ بہت کم خرچ بھی ہے ۔ فنگر بوٹ بنانے والے لوگوں نے اسے ‘ریموٹ کنٹرول انگلی’ کا نام دیا ہے ۔ فنگر بوٹ کی بلیو ٹوتھ رینج 50 میٹر ہے لیکن ایک ہارڈویئر کے اضافے سے اس فاصلے کو بڑھایا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں