ٹیکنالوجی ڈیوائسز بچوں کی انگلیوں کو کمزور کرتی ہیں:تحقیق

ٹیکنالوجی ڈیوائسز بچوں کی انگلیوں کو کمزور کرتی ہیں:تحقیق

بہت زیادہ ٹیکنالوجی ڈیوائسز استعمال کرنے والے بچے سکول میں پنسل پکڑنے یا قینچی سے کاغذ کاٹنے میں ناکام رہتے ہیں،

لاہور(نیٹ نیوز) ایسا کیوں ہوتا ہے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔دراصل والدین بچوں کو بوریت سے بچانے اور روتے بچوں کو چپ کرانے کیلئے ان کے ہاتھ میں سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ پکڑا دیتے ہیں۔ بچے بس انہیں سوائپ یا ٹچ کرتے رہتے ہیں، جس سے ان کی انگلیوں اور ہاتھوں کے کام کرنے کی صلاحیت میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے جو آج سے 10 سال پہلے کے بچوں میں نہیں تھی۔ہارٹ آف انگلینڈ فاؤنڈیشن کی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو بچے لکھنے اور دیگر سرگرمیوں کیلئے کلاس رومز میں آ رہے ہیں، ان کی انگلیوں کے مسلز صحیح طور پر کام نہیں کر پا رہے ،اس رپورٹ کی بنا پر برطانوی ماہر امراض اطفال ٹیکنالوجی کو موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں، ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر اساتذہ، والدین اور پیشہ ور افراد نے اس طرف توجہ نہ دی تو بچوں کی نشو ونما کے ابتدائی مراحل میں یہ عمل ان کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں