منچلوں نے برف کے ٹکڑوں کو موسیقی کے آلات بنالیا

منچلوں نے برف کے ٹکڑوں کو موسیقی کے آلات بنالیا

آپ نے کئی میوزک کنسرٹس میں فنکاروں کو موسیقی کے آلات پر مدھر دھنیں پیش کرتے دیکھا ہی ہوگالیکن روس میں منچلوں نے برف کو ہی میوزک انسٹرومنٹ بناڈ الا ہے

ماسکو(نیٹ نیوز) آپ نے کئی میوزک کنسرٹس میں فنکاروں کو موسیقی کے آلات پر مدھر دھنیں پیش کرتے دیکھا ہی ہوگالیکن روس میں منچلوں نے برف کو ہی میوزک انسٹرومنٹ بناڈ الا ہے ۔یہ دلچسپ میوزک پرفارمنس روس کے سرد ترین مقام سائبیریا کی بائیکل نامی دنیا کی سب سے گہری منجمد جھیل پر پیش کی گئی جب کچھ منچلے سیر کیلئے پہنچے اور سخت سردی کے باعث جم جانے والی جھیل پر برف کے ٹکڑوں کو بجاتے ہوئے خوبصورت دھنیں پیش کیں۔ منچلوں کی اس خوبصورت محفل کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کی جارہی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں