جرمنی کے 7سالہ مصورکی پینٹنگ 12ہزارڈالرمیں بک گئی

جرمنی کے 7سالہ مصورکی پینٹنگ 12ہزارڈالرمیں بک گئی

جرمنی سے تعلق رکھنے والے 7سالہ بچے میکائل آکرکو ماہر مصورہونے کی وجہ سے ’’پری سکول پکاسو‘‘کے نام سے پکارا جاتاہے ،اس لٹل آرٹسٹ کے فن پاروں کی گزشتہ ماہ برلن کی آرٹ گیلری میں نمائش ہوئی

فرینکفرٹ (نیٹ نیوز)جرمنی سے تعلق رکھنے والے 7سالہ بچے میکائل آکرکو ماہر مصورہونے کی وجہ سے ’’پری سکول پکاسو‘‘کے نام سے پکارا جاتاہے ،اس لٹل آرٹسٹ کے فن پاروں کی گزشتہ ماہ برلن کی آرٹ گیلری میں نمائش ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسکے فن کی داد دینے پر مجبور ہوئے جبکہ اس کی ایک پینٹنگ12ہزار ڈالر (18لاکھ 59ہزارروپے پاکستانی)میں فروخت ہوئی۔میکائل آکرکے والدین کا کہنا تھا کہ یہ 3 سال کا تھاجب اس نے کینوس پر رنگ بھرنا شروع کئے اور پھر سیکھتے سیکھتے کئی پینٹنگز بنا ڈالیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں