فلپائن میں آتش فشاں پہاڑ کے سائے تلے شادی کی تقریب

فلپائن میں آتش فشاں پہاڑ کے  سائے تلے شادی کی تقریب

فلپائن میں ایڈونچر سے بھرپور ایسی انوکھی شادی کی تقریب ہوئی جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا

منیلا(نیٹ نیوز)فلپائن میں ایڈونچر سے بھرپور ایسی انوکھی شادی کی تقریب ہوئی جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔تفصیلات کے مطابق آتش فشاں پہاڑ سے اٹھنے والے دھوئیں کے سائے تلے فلپائنی جوڑا رشتہ ازدواج میں بندھ گیا لیکن اس پرخطر علاقے میں شادی کی تقریب نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔تال نامی آتش فشاں پہاڑ کے اطراف فلپائنی جوڑے نے ساتھ جینے مرنے اور ہمیشہ ساتھ نبھانے کا عہدوپیماں کا تبادلہ کیا،پہاڑ سے اٹھے والے دھویں کے بادلوں نے آسمان پر گہری سفیدی بکھیر دی، ایڈونچر سے بھرپور اس شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، خطرے سے بھرپور علاقے میں اس انوکھی شادی پر جوڑا بالکل مطمئن نظر آیا۔ اس حیرت انگیز مناظر پر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے تاہم بعض لوگ ایڈونچرکو بے وقوفی بھی قرار دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں