فراسٹ بائٹ کا شکار بلی کو 4مصنوعی پاؤں لگادئیے گئے
سائبیریا کے علاقے میں فراسٹ بائٹ کا شکار ہونے و الی بلی کو 4مصنوعی پاؤں لگادئیے گئے
ماسکو (نیٹ نیوز)جس سے وہ چلنے پھرنے کے قابل ہوگئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائمکا نامی بلی 2018میں سائبیریا کے یخ بستہ موسم میں فراسٹ بائٹ کا شکار ہوئی جس سے اس کی دم ،دونوں کان اور چاروں ٹانگیں کاٹنی پڑ گئیں ۔ڈاکٹر سرگئی گورشکوف نے بلی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سنبھالی اور تھری ڈی پرنٹڈ مصنوعی پائے تیارکرکے بلی کو لگادئیے جس سے وہ چلنے پھرنے کے قابل ہوگئی ہے اور علاج کے بعد بلی کاسماعت کاعمل بھی بحال ہوچکاہے ۔