یوفون کا پاکستان بھر میں 24گھنٹے لاتعداد کالز کا سستا ترین پیکیج’’بولو پاکستان‘‘ متعارف
ملکی ٹیلی کام سیکٹر میں نمایاں مقام رکھنے والی ٹیلی کام کمپنی یوفون نے اپنے صارفین کیلئے " بولو پاکستان آفر " متعارف کرادی ہے جس کے تحت صارفین روزانہ کی بنیاد پر انتہائی سستے ترین ریٹس پر پیکج کو ایکٹی ویٹ کرسکیں گے
لاہور(پ ر)ملکی ٹیلی کام سیکٹر میں نمایاں مقام رکھنے والی ٹیلی کام کمپنی یوفون نے اپنے صارفین کیلئے " بولو پاکستان آفر " متعارف کرادی ہے جس کے تحت صارفین روزانہ کی بنیاد پر انتہائی سستے ترین ریٹس پر پیکج کو ایکٹی ویٹ کرسکیں گے جو کہ 24گھنٹوں کے لیے قابل استعمال ہوگا۔اس آفر کے تحت صارفین نہ صرف چوبیس گھنٹے بے شمار کالوں سے فائدہ اٹھاسکیں گے بلکہ اپنے اخراجات میں بھی نمایاکمی لاسکیں گے ۔"بولو پاکستان "آفر حاصل کرنے کیلئے صارفین اپنے موبائل سے *888#ڈائل کر کے Uwon پیکیج پر منتقل ہو جائیں گے اور پورے پاکستان میں کسی بھی یوفون نمبر پربے شمار کالز کرسکتے ہیں۔ پیکج کو ایکٹی ویٹ کرنے کیلئے صارف سے صرف 8روپے علاوہ ٹیکس چارج کیے جائیں گے ۔