کاشتکاربہترین منافع کیلئے کیکر کی زیادہ کاشت کریں،ماہرین

کاشتکاربہترین منافع کیلئے کیکر  کی زیادہ کاشت کریں،ماہرین

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے شعبہ فاریسٹری کے ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مشکل حالات سے عہدہ برآ ہونے کیلئے ایک منصوبہ بندی کے تحت شمالاً جنوباً وٹوں پر کیکر کے زیادہ سے زیادہ درخت کاشت کئے جائیں تاکہ ان کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے ۔

فیصل آباد(اے پی پی) ماہرین جنگلات کے مطابق محض 5 روپے کے خرچ سے اگر کاشتکار اپنی زمینوں کے وٹوں پر درخت لگائیں تو اس سے نہ صرف ان کی زمین میں مضبوطی پیدا ہوگی، زرخیزی میں اضافہ ہوگا بلکہ سات سال بعد 15سے 20ہزار روپے تک اس درخت کی لکڑی فروخت کر کے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اور اتنی قلیل سرمایہ کاری سے کسی بھی کاروبار میں اتنی زیادہ آمدن حاصل کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف کاشتکار درخت لگا کر خاطر خواہ سرمایہ حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اس سے سایہ، آکسیجن کے حصول کے علاوہ ، درختوں کی شاخیں مختلف مصنوعات کی تیاری وغیرہ میں بھی مسلسل کام آتی ہیں جبکہ کسانوں کی کئی ایک بنیادی ضروریات بھی درختوں کی لکڑی سے ہی حاصل ہوتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں