کاشتکار گھیا توری کی فصل کو کیڑوں سے بچائیں :محکمہ زراعت

 کاشتکار گھیا توری کی فصل کو کیڑوں سے بچائیں :محکمہ زراعت

متاثرہ پودے اکھاڑ کر تلف کر دیں ،معیاری زہر کا سپرے یقینی بنایا جائے

فیصل آباد (اے پی پی)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گھیا توری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار گھیا توری کی فصل کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہر کا سپرے بھی یقینی بنایا جائے تاکہ فصل کو معاشی حدتک پہنچنے والے نقصان سے بچایا جا سکے ۔ محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتایاکہ پتوں کی لال بھونڈی پتوں ، شگوفوں ، پھولوں پر حملہ آور ہو کر اسے کھا جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کیڑوں اور بیماری سے متاثرہ پودے اکھاڑ کر فور ی طور پر تلف کر دینے چاہئیں تاکہ وہ دیگر صحت مند پودوں کو متاثر نہ کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں