اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کن مطابق ہاکان فیدان پاکستان کی سفارتی کوششوں پر اہم پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور خطے میں امن کیلئے مکالمہ اور سفارت کاری ہی واحد راستہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مذاکرات کے نئے دور میں پیشرفت کی امید ہے: ترک وزیر خارجہ

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن و استحکام کیلئے سفارتی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، اسحاق ڈار اور ترک وزیرخارجہ نے دورانِ گفتگو باہمی اُمور پربھی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کی علاقائی استحکام کیلئے کوششوں پر زور دیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں تیز کرنے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں