ایل جی OLED CURVED ٹی وی نے عالمی سطح پر GREEN سر ٹیفکیٹ حاصل کر لیا

ایل جی OLED   CURVED   ٹی وی نے عالمی سطح پر GREEN سر ٹیفکیٹ حاصل کر لیا

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی)نے اعلان کیا ہے کہ اس کے کروڈ اولیڈ ٹی وی کو مصدقہ توانائی کی بچت اور ماحول دوستی پر 3 مختلف سرٹیفیکیشن باڈیز کی جانب سے گرین

کراچی / سیول (دنیا بزنس ڈیسک)سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں یہ باڈیزانٹر ٹیک ، یورپین کمیشن اور الیکٹرک پراڈکٹ انوائرنمنٹ اسسمنٹ ٹول (EPEAT) ہیں ۔ ایل جی الیکٹرونکس ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی آر اینڈ ڈی سنٹر کے ہیڈ Il-geun Kwon نے کہا کہ جدت طرازی کی آج کی تعریف ہے کہ کس طرح ایک پراڈکٹ ماحول پر کم سے کم اثرات چھوڑنے کے ساتھ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جدید ترین ہو سکتی ہے۔ہمارا جدید OLED TV توانائی کی بچت والی مصنوعات کے ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے لئے ہماری اٹوٹ وابستگی کا ثبوت ہے جو صارفین کی زندگیوں میں حقیقی فوائد لائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں