گوجرانوالہ:120 من فی ایکڑ پیداوار والے چاول کی اقسام کی تجرباتی کاشت
گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ میں چاول کی زیادہ پیداوار دینے والی ہائی برڈ اقسام کی کاشت کے تجربے کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ نواحی علاقہ مرالی والا کے نزدیک نجی کمپنی کے فارم پر چاول کی ہائی برڈ اقسام کی کاشت کی نگرانی پر مامور ڈاکٹر خالد محمود
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)نے روزنامہ’’دنیا‘‘ کو بتایا کہ چاول کی کاشت کے حالیہ سیزن میں چین، تھائی لینڈ اور بعض دیگر ممالک سے کئی ہائی برڈ اقسام کے بیج درآمد کر کے انکی تجرباتی کاشت کی گئی۔ بعض بیج غیر معمولی طور پر کامیاب ثابت ہوئے اور انکی پیداوار 110 سے 120 من فی ایکڑ تک ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض اقسام کی پیداوار 80سے 90من فی ایکڑ تک ریکارڈ کی گئی۔