چین کی پاکستانی تاجروں کو کن منگ تجارتی میلے میں شرکت کی دعوت

چین کی پاکستانی تاجروں کو کن منگ تجارتی میلے میں شرکت کی دعوت

پاکستا نی تاجر ایونٹ میں شرکت کر کے بڑی منڈی تلاش کرسکتے ہیں، نائب وزیر تجارت گاؤ یان

مارکیٹ مانگ کی بدولت پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ چینی تعاون وسیع ہوگا، اہلکار بیجنگ (آئی این پی )چین نے پاکستانی تاجروں اور کاروباری شخصیات کو ساؤتھ ایشیا ایکسپو اور 24ویں چین کن منگ درآمد ی و برآمد ی میلے میں شرکت کی دعوت دی ہے ، یہ دونوں تجارتی میلے یونان کے شہر کن منگ میں 12سے 17جنوری تک منعقد ہونگے ۔نائب خاتون وزیر تجارت گاؤ یان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاکستانی دوست اس قسم کے بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کر کے یہاں بڑی منڈی تلاش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی قیادت ادائیگی کی صورتحال کے توازن جو اس وقت چین کے حق میں ہے پر قابو پانے کیلئے دوطرفہ تجارت کیلئے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے کیلئے چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ، راہداری منصوبوں کے تحت پاکستان سب سے زیاد ہ مستفید ہو سکتا ہے ۔ چینی اہلکار نے کہا کہ بڑھتے ہوئے مشترکہ مفادات اور مارکیٹ مانگ کی بدولت پاکستان سمیت جنوب ایشیائی ممالک کے ساتھ چین کا تعاون انتہائی وسیع ہو گا ، چین کی تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے بعد ممالک کی اقتصادی پیداوار اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کیلئے کئی اہم منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں