یوفون نے \'سم لگاؤ \'آفر متعارف کرادی

یوفون نے \'سم لگاؤ \'آفر متعارف کرادی

یوفون نے اپنے غیر فعال صارفین کی سہولت کے لئے سم لگاؤ آفر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے

کراچی ( سٹاف رپورٹر )یوفون نے اپنے غیر فعال صارفین کی سہولت کے لئے سم لگاؤ آفر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ ملک گیر مہم ان افراد کے لئے دلچسپی کا باعث ہے جنہوں نے اپنی سم کو 60 روز یا اس سے زائد عرصے سے استعمال نہیں کیا۔ اس آفر کے فعال ہونے کے ساتھ 30 روز کے لئے 100MBانٹرنیٹ، 100 منٹس یوفون سے یوفون، 100 ایس ایم ایس یومیہ بنیادوں پر شامل ہیں۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے صارفین کو مختصر کوڈ *5000#ڈائل کرنے کی ضرورت ہے جس سے یہ آفر فعال ہوجائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں