سام سنگ نے گلیکسی S10، S10+ جاری کر دئیے
سام سنگ نے اپنے پہلے گلیکسی S کے اجرا کے کامیاب عشرہ کے بعد گلیکسی S10 اور گلیکسی S10+ کا اجرا کر دیا ہے ۔
لاہور(سٹاف رپورٹر)سام سنگ نے اپنے پہلے گلیکسی S کے اجرا کے کامیاب عشرہ کے بعد گلیکسی S10 اور گلیکسی S10+ کا اجرا کر دیا ہے ۔ گلیکسی S10 کو آج کی سمارٹ فون مارکیٹ کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ صارفین جو چاہتے ہیں وہ انجام دے سکیں۔ ہر ڈیوائس مختلف قسم کے صارفین جو ڈسپلے ، کیمرہ اور کارکردگی میں جدت چاہتے ہیں، کیلئے نیکسٹ جنریشن تجربہ فراہم کرتی ہے ۔ سام سنگ الیکٹرونکس پاکستان و افغانستان کے منیجنگ ڈائریکٹر رائے چنگ نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا وژن نئے موبائل تجربات کیلئے معروف موجد بننا ہے جو ہمارے صارفین کی زندگیوں کو بہتر کر سکے ۔