انگلش بسکٹ کے بانی خاور مسعود بٹ کیلئے ایڈ ایشیا لیڈرشپ ایوارڈ
ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کے بانی و چیئرمین خاور مسعود بٹ کو لاہور میں لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا گیا
لاہور(سٹاف رپورٹر)ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کے بانی و چیئرمین خاور مسعود بٹ کو لاہور میں لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہیں یہ اعزاز پاکستان میں مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کی صنعت کیلئے غیر معمولی خدمات کے علاوہ ان کے ویژن اور گڈ گورننس کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔خاور بٹ کی جانب سے یہ ایوارڈ انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر زیلف منیرنے وصول کیا۔