سونا:ایک ماہ کے دوران فی تولہ3350روپے مہنگا ہوا

سونا:ایک ماہ کے دوران فی تولہ3350روپے مہنگا ہوا

سوناگزشتہ ایک ماہ کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس 62ڈالرمہنگا ہو گیا

کراچی (این این آئی ) جس کی وجہ سے زیر تبصرہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں3350روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں 2872روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ماہ فروری کے پہلے دن عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا10ڈالر کے اضافے سے 1580ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت91ہزار500روپے اور دس گرام سونا78ہزار446روپے کی سطح پر برقرار رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں