سونا:ایک ہفتے کے دوران 400 روپے سستا ریکارڈ
فی تولہ 96ہزار400روپے ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں فی اونس 27ڈالر کم
کراچی(بزنس رپورٹر) سونے کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس 27ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی اونس سونا1762ڈالر سے گھٹ کر1735ڈالر پر آگیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں400روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت97ہزارروپے سے کم ہو کر96ہزار400روپے ہو گئی، اسی طرح دس گرام سونا343روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 83 ہزار 162 روپے سے کم ہو کر82ہزار819روپے ہو گئی۔