الائیڈ بینک نے دوسری بارسی ایس آر ایوارڈجیت لیا

الائیڈ بینک نے دوسری بارسی ایس آر ایوارڈجیت لیا

الائیڈ بینک نے دوسری مرتبہ پاکستان کا بہترین بینک برائے سی ایس آر 2021 کا ایوارڈ جیت لیاہے

کراچی (کامرس ڈیسک) یہ ایوارڈ ایشیامنی کی جانب سے سماجی ترقی کیلئے کیے گئے الائیڈ بینک کے مختلف اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا،جریدے نے اپنے اعلامیہ میں ایشیاپیسیفک کی چھ مارکیٹس میں ان بینکوں کی نشاندہی کی جنہوں نے بنیادی بینکنگ سرگرمیوں سمیت کاروباری سماجی ذمہ داریوں (سی ایس آر)میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ،الائیڈ بینک نے 2018 میں بھی پاکستان کا بہترین بینک برائے سی ایس آر کا ایوارڈ جیتا تھا،ایشیامنی نے بینک کی جانب سے اپنے ملازمین اور ان پرمنحصر افراد کیلئے کووڈ کے پیش نظر کیے گئے طبی معاونت کو سراہاجو دس ملین روپے بنتی ہے ، یہ رقم ان 100 ملین روپے کے علاوہ ہے جو بینک ہر سال صحت کی مد میں خرچ کرتا ہے ،مجموعی طور پر صحت پر کیے گئے اخراجات میں 2019 کے مقابلے میں دگنا اضافہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں