انگلش کلب آسٹن ولا نے یوروپا لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
استنبول (سپورٹس ڈیسک)انگلش فٹبال کلب آسٹن ولا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فری برگ کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر یوروپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔۔۔
ترکیہ شہر استنبول میں کھیلے گئے فائنل میں کوچ اونائی ایمری کی ٹیم نے ابتدا ہی سے کھیل پر مکمل گرفت برقرار رکھی۔ آسٹن ولا کی جانب سے یوری ٹیلیمنس اور ایمی بوئندیا نے خوبصورت گول سکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ مورگن راجرز نے تیسرا گول کرکے فتح یقینی بنادی۔ کامیابی کے بعد کپتان جان میگن نے ٹرافی اٹھائی تو سٹیڈیم میں موجود ہزاروں مداح خوشی سے جھوم اٹھے ۔اونائی ایمری نے اپنی کوچنگ میں پانچواں یوروپا لیگ ٹائٹل جیت کر ایک اور اعزاز اپنے نام کیا۔